175931_7421613_updates

کراچی میں بسوں کی دوڑ میں چار سالہ طالبہ زندگی سے محروم

کراچی : شہر قائد میں ریس لگاتی بس نے علم کے حصول کے لئے جانیوالی چار سالہ بچی زندگی سے محروم کر دیا ۔ واقعہ جناح روڈ پر تبت سینٹر پر پیش آیا جہاں سکینہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سکول جا رہی تھی سڑک پر دوبسیں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لئے تیز رفتاری کا مظاہرہ کر رہی تھی ایک بس نے باپ بیٹی کو اپنی زد میں لے لیا ۔ جس سے بیٹی جاں بحق ہو گئی جبکہ باپ زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اس واقعہ پر لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے دو بسوں کو آگ لگادی ۔ پولیس نے حالات پر قابو پایا اور گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *