8d1f642465f1e839fe065db2671a9f3b_XL

بیگم کلثوم نواز کا دسمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا فیصلہ

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما بیگم کلثوم نواز نے دسمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔وہ تین ہفتے لاہور میں قیام کرینگی اور نواز شریف کے ہمراہ پاکستان آئیں گی ۔ یہاں وہ 25 دسمبر کو نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرینگی۔ اس موقع پر نواز شریف اپنی والدہ اور اہلیہ کے ہمرا ہ کیک کاٹیں گے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جنوری کے دوسرے ہفتے میں علاج کی غرض سے دوبارہ لندن جائیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *