Untitled-1 copy

لندنٟ : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے شوہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے میں نے جتنے بھی برس فلپ کے ساتھ گزارےور جتنے بھی ممالک کا دورہ کیا یہ ہر جگہ میری اور پورے اہل خانہ کی ہمت اور طاقت بنے رہے۔ انہوں نے یہ بات اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کہی ۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی 70 برس قبل 20 نومبر 1947 کو ہوئی تھی، ان کی جوڑی کو دنیا کی کامیاب جوڑی کے طور پر بھی مانا جاتا ہے۔اس موقع پر شاہی محل سے نئی تصویر جاری کی گئی ۔ 91 سالہ ملکہ الزبتھ دوم اور 96 سالہ شہزادہ فلپ نے شادی کی 70 ویں سالگرہ شاہی محل ونڈسر میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، اس موقع پر کسی عوامی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔ سالگرہ میں 91 سالہ ملکہ الزبتھ دوم نے ہلکے رنگ کا لباس پہنا جسے کرسٹلز اور 10 ہزار موتیوں سے سجایا گیا ملکہ نے اپنے شوہر شہزادہ فلپ کی جانب سے 1996 میں دیا گیا سنہرا بروچ بھی پہنا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کے چار بچے ، آٹھ پوتے پوتیاں اور 5 پڑ پوتے اور پڑ پوتیاں ہیں۔ ملکہ برطانیہ کے پڑ پوتے شہزادہ ولیم، شہزادہ ہیری اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *