maxresdefault copy

اسحاق ڈار مستعفی ہوں، حکومت اقتدار چھوڑ دے ۔ خورشید شاہ

سکھرٟ: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے حکومتی رٹ ختم ہو چکی، نواز شریف کو آئینی راستہ اختیار کرنا چاہئے، اسحاق ڈار مستعفی ہو جائیں۔ حکومت دھرنا ختم نہیں کر اسکتی تو اقتدار چھوڑ دے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو غیر آئینی راستہ اختیار کرنے کی بجائے عدالت کے فیصلوں کو من وعن قبول کرنا چاہیئے، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ عمران خان کا حق ہے وہ کل اگر سورج کا مغرب سے نکلنے کا مطالبہ کریں تو وہ بھی ان کا حق ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اخلاقی و سیاسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ ہم ملک میں صاف ستھری سیاست کرنا چاہتے ہیں اور کسی کے معاملات میں دخل اندازی کے نتائج اچھے نہیں ہوتے۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کے صوبے میں تو ایک عورت کو اںصاف نہیں مل سکا، ان کے بہتر پولیسنگ کے دعو¶ں کا بھی پول کھل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا قبل ازوقت الیکشن ہونے یا نہ ہونے کا خواب منظور وسان نے دیکھا ہے اور وہی اس کی تعبیر بھی بتا سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرے، پیپلزپارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی حکومت نے اپنے پانچ سال پورے کیے ہیں گذشتہ پانچ سالوں اور موجودہ چار سالوں کے دوران جتنی ترقی سندھ میں تعلیم و صحت کے شعبے میں میں ہوئی ہے اتنی ترقی کسی اور صوبے میں نہیں ہوئی۔خورشید شاہ نے کہا احتساب برابری کی بنیاد پر سب کا ہونا چاہیئے، پرویزمشرف کو خود نواز شریف نے چھوڑا، وہ اس با رے میں اپنے سابقہ وزیر سے پوچھ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *