download (1) copy

ہارنے والا نہیں، کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے تعلق نہیں توڑ سکتا۔ نواز شریف

ایبٹ آبادٟ : سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں ہار جا¶ں گا تو ان کی بھول ہے میں ہارنے والا نہیں، مجھے عہدہ سنبھالتے ہی دھرنوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم ترقی اور خوشحالی کے کاموں میں لگے رہے پھر پاناما کا تماشا لگا دیا گیا، ایک جے آئی ٹی بنائی گئی جسے تحقیقات کے نام پر دن بھر کے سیرسپاٹے پر بھیجا گیا لیکن میرے خلاف ایک پائی کی کرپشن کا ثبوت نہ مل سکا اور جب ساری کوششیں ناکام ہوگئیں تو کہا بیٹے سے تنخوا نہیں لی اس لئے نوازشریف کو نااہل کیا جاتا ہے۔انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرا اور عوام کا تعلق کوئی عدالتی فیصلہ نہیں توڑ سکتا۔یں نے عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعظم ہا¶س چھوڑا اور گھر چلا گیا لیکن عوام نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ 4 ، 5 لوگ کرڑوں عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ اگر میں آمر ہوتا تو بہت پہلے عوام کو چھوڑ کر چلا جاتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کا ساتھ ہمیشہ دوں گا اور یہی امید اس جلسے میں شریک افراد سے بھی رکھتا ہوں کہ مجھے مشکلات حالات میں کبھی نہیں چھوڑیں گے۔نواز شریف نے کہا میں نے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کی لیکن میری نظرثانی درخواست پر بھی سوال اٹھائے گئے اس لئے میں اپنی نظر ثانی اپیل عوام کی عدالت میں لے کر آیا ہوں، عوام بتائیں کہ کیا انہیں یہ فیصلہ قبول ہے، کیا منتخب نمائندوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا رہے گا اور آئین لوٹنے والوں کو اسی طرح چھوڑا جاتا رہے گا، پرویز مشرف کو کٹہرے میں کیوں نہیں لایا جاتا اٗن سے سوالات کیوں نہیں کئے جاتے کہ انہوں نے جمہوریت پر کیوں شب خون مارا ان سوالات کے جوابات صرف وہی جج دے سکتے ہیں جنہوں نے مجھے نااہل کیا پرویز مشرف کو کٹہرے میں بھی نہیں لایا گیا، کوئی سوال تک نہ پوچھا گیا بلکہ ان کے ہاتھ پر بیعت کی گئی، آئین سے وفاداری کا حلف لے کر پی سی او کے حلف لیے گئے، اس سوال کا جواب یہ جج دے سکتے ہیں جو منصف بنے ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین اسی وجہ سے بے توقیر ہوتا رہا، قافلے اس لیے لٹتے رہے اور جمہوریت بار بار پٹری سے اترتی رہی، منتخب نمائندوں کے ساتھ کیا ہوتا رہا اور آئین لوٹنے والوں کے ساتھ کیا ہوا، ان سوالات کے جواب جج ہی دے سکتے ہیں۔۔انہوں نے کہا سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی امن و امان کی صورتحال بدتر ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب رہی تھی لیکن ہم نے عوام کو امن کا تحفہ دے کر بیرونی سرمایہ کاری لائی اور بجلی کے نئے منصوبے لگا کر عوام کو لوڈشیڈنگ کی مصیبت سے چھٹکارا دلایا، پورے ملک بالخصوص ایبٹ آباد میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے ہم نے عوام کی خدمت کرکے عوام کی محبت سمیٹی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا عوام کو دیکھ کر 2013 کا دور یاد آرہا ہے اس وقت بھی عوام نے اسی محبت کا اظہار کیا تھا اور آج بھی عوام اسی جذبے سے مجھ سے دلی محبت رکھتے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عدالتی فیصلے میرے اور عوام کے تعلق کو توڑ نہیں سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *