Untitled-1 copy

آفریدی کا جادو چل گیا، ریکارڈ بھی بنا میچ بھی جتوادیا

لاہور : لیجنڈکرکٹر شاہد آفریدی نے بنگالیوں کو پنے کھیل کے سحر میں جکڑ لیا انہوں نے بی پی ایل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ناقابل فراموش کرکٹر ہونے کا ثبوت دیدیا۔ شاہد آفریدی نے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اور تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو راجشاہی کنگز پر 68 رنز سے فتح دلا دی ۔ شاہد آفریدی اس میچ کے دوران منفر د اعزاز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 4 وکٹوں کا کارنامہ 11 ویں مرتبہ انجام دینے دیا اور پاکستان کے پہلے بولر بن گئے، 2 بار انھوں نے میچ میں 5 شکار بھی کیے۔ شاہد آ فریدی نے یاسر عرفات اور عمرگل کو پیچھے چھوڑ دیا، دونوں نے اب تک کیریئر میں 10، 10 بار میچ میں 4 وکٹیں حاصل کی ہیں، ورلڈ ریکارڈ سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کے قبضے میں ہے، جنھوں نے 12 بار میچ میں 4 شکار کیے۔ شاہد آفریدی سنیل نارائن کے ہمراہ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے، ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں آفریدی کی مجموعی وکٹوں کی تعداد اب بڑھ کر 281 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے ہ 202 رنز کا ہدف دیا۔ جبکہ راجشاہی کنگز18.2 اوورز میں 133 پر پویلیں لوٹ گئی ۔۔ ابوحیدر نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ذاکر حسین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان ڈیرن سیمی نے 19 رنز اسکور کیے۔ قبل ازیں فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 201 رنز جوڑے، ایون لوئس 64، کیرون پولارڈ 52، سنگاکارا 28 اور ا?فریدی 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے، حسین علی نے 3 اور مہدی حسن مرزا نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *