600-1510641424 copy

میانمارکی فوج ہزاروں مسلمان قتل کرکے ظلم و بربریت سے مکر گئی

میانمارٟ: ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کوقتل کرنے کے بعد میانمارکی فوج نے ظلم و بربریت سے مکر گئی ۔میانمار فوج نے رونگیا میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے کی جانے والی اندرونی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج جاری کردئے جس میں مینانمار فوج نے اپنے اوپر اوپرلگنے والے سنگین ترین الزامات سے خود کو بری الزّمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض الزامات ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں، روہنگیا برادری کے دہشت گرد مکانات جلانے اور قتل عام کے ذمہ دار ہیں، میانمار سے ہجرت کرنے والے لوگ روہنگیا برادری کے دہشت گردوں کے ڈر سے ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پرشائع کردہ اپنے ایک بیان میانمار فوج نے دعوی کیا ہے انھوں نے ہزاروں دیہاتیوں کا انٹرویو کیا جنھوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں فوج کے ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی۔ رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فوج کی رپورٹ کو وائٹ واش یعنی خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کے مترداف قرار دیدیا۔جبکہ اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ روہنگیا میں ہونے والا بدترین ظلم نسل کشی کی نصابی مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *