images (1)

موسم سرما کی پہلی بارش دھمیے اور تیز انداز میںسموگ پر برس گئی

لاہورٟم: پنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش کہیں دھیمے اورکہیں تیز انداز میں سموگ کے غلبے پر برس گئی فضا میں بہتری آئی اور سردی میں اضافہ ہو گیا سب سے زیادہ بارش سبی میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔ ملتان، لیہ، رحیم یارخان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی ابر کرم برس پڑا، بارش کے بعد دھند کم ہونے سے حد نگاہ معمول پر آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ پنجاب پہنچ گیا، چیچہ وطنی، اوکاڑہ، وہاڑی، لیہ، ملتان، جھنگ، رحیم یارخان اور ڈی جی خان میں بادل کھل کر برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ زیارت میں سرما کی پہلی برفباری کے بعد خنکی بڑھ گئی۔ ملک میں جاری بارش کے باعث دھند کم ہوگئی، حد نگاہ معمول پر آگئیموٹر وے اور نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ بہتر رہی، آئندہ چند روز میں مزید بہتری کا امکان ہے۔جڑواں شہروں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ ر ہا۔۔ آئندہ دو روز کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *