357

امرود کے پتوں کے حیران کن فائدے و علاج

لاہور: پرتگیز اپنے ساتھ چند پودے لائے تھے جو ہندوستان میں پھلنے پھولنے لگے۔ ان میں کاجو، پپیتا اور امرود شامل ہیںامردو کے فائدوں سے ایک عالم استفادہ کر رہا ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ امردو کے پتے امروسے بھی زیادہ سود مند ہیں امرود کے پتے پیٹ کے مختلف امراض میں فائدے مند مانے جاتے ہیں امرود کے پتوں کو گرم پانی میں ڈال کے مزید ابالیں اسکے بعد پانی کو چھان کے ٹھنڈے ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈے ہونے کے بعد اسکا روزانہ استعمال کریں ڈائریا جیسی بیماری سے جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔دل کے امراض میں مبتلا افراد کےلئے بھی امرود کے پتوں کا کوئی جواب نہیں امرود کے پتوں کا جوس لیور کو صاف کر کے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے اور آپکا کولیسٹرول اعتدال میں رکھتا ہے۔ امرود کے پتوں کا پانی یا پھر امرود کے جوس کا روزانہ استعمال ہاضمے کو بہتر بناتا ہے یہ فوڈ پوائزننگ میں اسکا استعمال نہایت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔گنٹھیا میںامرود کے پتوں کو گرم کر کے متاثرہ حصے پر لگانے سے درد کی شدت میں کمی آتی ہے اور بہت جلد سوجن بھی ختم ہو جاتی ہے۔. دانت ،درد، گلے کا درد، مسوڑوں کی سوجن جیسے مسائل میں امرود کی پتیوں کو پیس کر اسکا پیسٹ بنا لیں اور دانتوں پر لگائیں بہت جلد فائدہ ہوگا منہ میں چھالے ہونے کی صورت میں اگر امرود کے پتوں کو چبا لیا جائے تو چھالے ختم ہو جاتے ہیں ۔ لیکوریا کے خاتمہ میں یہ جادوئی عمل سرانجام دیتا ہے ۔دس سے بیس گرام امرود کے پتوں کا رس صبح اور شام استعمال کرنے سے یہ بیماری دور ہو جاتی ہے۔امرود کے پتے نشاستہ دار غذاؤں کو شوگر میں تبدیل ہونے سے روکتے ہیں جس سے جسم میں وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *