images copy

نواز شریف سے جان چھڑاو، ملک میں ایک ہی شور

ملتانٟ: سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں نوازشریف سے جان چھڑانے میں لگی ہوئی ہیں اور ملک میں ایک ہی شورہے کہ نوازشریف سے جان چھڑا¶۔عمران خان کوسیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کیلئےکوشاں ہیں، تحریک انصاف میں صرف مفاد پرست شامل ہورہے ہیں۔ میرا اسٹیبلشمنٹ سےکوئی جھگڑا نہیں، میرا کینٹ میں گھر ہے اورفوجی مجھے سیلوٹ مارتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جواقتدارمیں نہیں ہوتا وہ مارشل لا لگنے کی دعا کرتا ہے، جمہوریت میں خامیاں ضرور ہیں لیکن یہ پھربھی آمریت سے بہترہے۔سپریم کورٹ نوازشریف کونکال کراسمبلی تحلیل کردے گی، میں نے اس وقت بھی کہا کہ یہ تو جوڈیشل مارشل لا ہوگا، جب کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے، عدالتیں ہر کسی کیلئے تختہ دارنہ کھڑا کریں جبکہ اللہ پاک جسٹس کھوسہ کواچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *