safe_image copy

معاشی استحکام،سی پیک جیسے منصوبے نواز شریف کے بڑے جرائم میں شامل ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہورٟ: ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے عام انتخابات کے التواکی کوششیں ناکام بنا دیں گے، 2018 کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے سازشی فیصلے مسلم لیگ ن کوقوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے، عوام کی خوشحالی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا میاں نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے، کراچی سمیت ملک بھر کو دہشت گردی کی آگ سے نکال کر امن کا گہوارہ بنایا ہے، معاشی استحکام اورسی پیک جیسے منصوبے بھی میاں نواز شریف کے بڑے جرائم میں شامل ہیں انہوں نے کہا میں سازشیں کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگٟنٞاورپاکستان لازم وملزوم ہیں، آئین کادفاع ہمارااولین فرض ہے، قوم کوجمہوریت سے متنفرکرنے والوں کوشکست ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *