l_198394_031004_print

سندھ ہائیکورٹ کا ملزموں کو انوکھی سزائیں دینے کانوٹس

کراچیٟ : سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مختلف مقدمات میں ملوث ملزموں کو انوکھی سزائیں دینے کانوٹس لے لیا اور متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزسے رپورٹ طلب کرلی، ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ ایسی سزائیں قانون کے مطابق نہیںبتایا گیا ہے کہ سندھ کی مقامی عدالتوں میں مختلف مقدمات میں ملوث ملزموں کو انوکھی سزائیں دینے کا سلسلہ جاری تھاجس میں ایک ملزم کوپلے کارڈکے ساتھ سڑک پرکھڑے ہونے کی سزاسنائی گئی جبکہ ایک دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کومسجدمیں صفیں بچھانے کی سزاسنائی گئی جبکہ ضلع ویسٹ کی ایک عدالت نے ملزم کو 3 سال نمازپڑھنے کی سزاسنائی تھی۔ جس کانوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *