1510256991 copy

فاروق ستار ماں کےحکم پر سیاست میں واپس

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ ماں کے کہنے پر واپس لے لیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میری ماں کاحکم ہے کہ پارٹی میں بھی رہنا ہے اور سیاست میں بھی رہنا ہے ۔ غریبوں کی خدمت کرنی ہے میں اپنی والدہ کے حکم کے سامنے سر جھکاتا ہوں پی ایس پی کے ساتھ ہماری جانب سے اتحاد قائم ہے ۔ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے نام سے اور پتنگ کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑینگے اس موقع پر فاروق ستار کی والدہ اور اہلیہ بھی ہمرا تھیں جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان بھی ساتھ بیٹھے تھے ۔ فاروق ستار کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میرا بیٹا بہت محنت کرتا ہے میں نے بیٹے سے کہا ہے جیسے کام کر رہے ہو کرتے رہو۔ انہوں نے پی ایس پی والوں کےلئے بھی دعا کی اور مصطفی کمال ،انیس قائم خانی کو پیغام دیا کہ پارٹی میں واپس آجائیںانہوں نے کہا میرے بیٹے نے دن رات کام کیا ہے ۔ کوئی بھوکا نہیں رہے گا سب کے پاس روٹی ، مکان سب کچھ ہو گا فاروق ستار کی والدہ نے تقریر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کی والدہ آبدیدہ بھی ہوئیں۔ فاروق ستار نے کہا اگر مجھ پر اب بھی شک کیا جائے کہ میں لندن سے جڑا ہوا ہو ںتو میری 35 سال کی سیاست پر لعنت ، ثابت قدمی پر لعنت۔ ماں کے حکم پر پریس کانفرنس کر رہا ہوں میریے ساتھیوں نے میرے والدہ کے پاوں پکڑے منتیں کیں خدا کی قسم یہاں کوئی ڈرامہ نہیں رچایا پارٹی سے باہر رہ کر بھی عوام کی خدمت کےلئے تیار ہوں۔ بطڑے دکھ کے ساتھ دل کھول کر سب کے سامنے رکھا ہم سنجیدہ یہ سیاست کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان کا مشیر بن کر کام کرنے کےلئے تیار ہوں۔ پی ایس پی والے مہاجروں کے بارے میں کچھ کہیں تو دکھ ہوتا ہے ۔ مفاہمت کا مجھے یہ صلہ ملا۔ پی ایس پی والوں نے صرف اپنی بات کی۔ عزت خاک میں مل جائے تو ایسی پارٹی کی سربراہی قبول نہیں۔میں نے خط لکھ دیا ہے مہاجروں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے ۔ ہم مہاجروں کی سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں قومی سیاست نہیں کرنے دی جاتی ہمیں مہاجر سیاست کی جانب بھیج دیا جاتا ہے ۔پورے ملک کا بوجھ ہم نے اٹھا یا ہوا ہے کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان چلتا ہے ۔مجھے پارٹی کا سربراہ بننے کا کوئی شوق نہیں ہے انہوں نے کہا میرے فیصلے کا کسی کو علم نہیں تھا اخاس کے باوجود میری نیت پر شک کیا گیا ۔ میرے اپنے مجھ پر شک کرینگے تو میں خفا تو ہونگا میری والدہ روئیں۔ مجھے سندھ کے ہر ضلع سے فون آئے کہ آپ نے یہ کیا کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں آفس ہمیںواپس ملنے چاہئیں چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔کارکنوں کے روزانہ لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آتی ہیں۔165 ساتھی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو رہا۔ گیارہ سو اسیر ساتھی ہیں جو جیل میں ہیں اور وہ شدید اذیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔انہیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں۔ جمشید دستی کی سیاست پاکستان میں نہیں ہو سکتی۔ فاروق ستار نے کہا آج میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کرونگا۔ کل شہدا کی یادگار پر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا شہدا کا خون رنگ لائے گا ضرورت پڑی تو اپنا صوبہ بھی آئے گا۔ ہم تم مر جائیں گے ایم کیو ایم پاکستان قائم رہے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *