images

فاروق ستار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سیاست سے دستببرداری کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے جذباتی انداز میں طویل تقریر کی انہوں نے ایم کیو ایم سیاست چھوڑنے ھوڑنے کا اعلان کیا تو وہاں پر ہلچل مچ گئی رابطہ کمیٹی کے ارکان وہاں پر آگئے ۔ وسیم اختر نے میڈیا کے مائیک گرا دئیے سب فاروق ستار کو منانے کی کوششوں میں لگ گئے ۔ اس سے قبل انہوں نے کہا میں نے پی ایس پی سے جو بات کی تھی اس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پوری طرح سے مشاورت شامل تھی ۔ انہوں نے کہا اب آپ جانیں اور پی ایس پی جانے میں سیاست چھوڑ رہا ہوں عزت کے ساتھ جینا ہے اور مرنا ہے بہت سے لوگ کہیںگے کہ یہ ڈرامہ ہے لیکن ایسا نہیں ہے ۔ جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کی منتیں شروع کردیں کہ اپنا فیصلہ واپس لیں جبکہ کارکن بھی اس موقع پر پوری طرح سے متحرک ہو گئے اور فاروق ستار سے اعلان واپس لینے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ اس موقع پر جذبانی مناظر بھی دیکھنے میں آئے ایسے کارکن بھی تھے جنہوں نے رونا شروع کر دیا جبکہ ایک کارکن نے کہا اگر سیاست چھوڑنے کا اعلان واپس نہ لیا تو میں خود کو گولی مار لونگا۔ کارکن نامنظور نامنظور کے نعرےے لگاتے رہے جبکہ فاروق ستار گھر کے اندر چلے گئے انہوں نے جاتے ہوئے کہا میںآج ٟجمعہٞ کو قائد اعظم کے مزار پر حاضری دونگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *