e3bYVnxf

ایم کیو ایم جیسی تھی ویسی ہی رہے گی، پی ایس پی سے سیاسی اتحاد ہوگا۔ کنور نوید

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے ایم کیو ایم جیسی تھی ویسی ہی رہے گی فاروق ستار نے پی ایس پی سے سیاسی اتحاد کی بات کی تھی ۔ پریس کانفرنس سے کچھ ابہا پیدا ہو گئے تھے ۔ ایم کیو ایم قائم رہے گی ، پی ایس پی سے صرف سیاسی اتحاد ہوگا۔ ، ایم کیو ایم اپنے نام ، نشان کے ساتھ قائم رہے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد دیگر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار موجود نہیں تھے ۔ کنو نوید نے کہا ہم فاروق ستار کی قیادت میں متحد ہیں۔جن سیٹوں پر ہم جیتے ہوئے ہیں ان پر اتحاد نہیں ہوگا ہم اپنی جیتی ہوئی سیٹ کسی کو نہیں دینگے۔ہر الیکشن پر اتحاد کرتے ہیں گے ۔ جمبگر جیتی ہوئی سیٹوں پر پتنگ کے نشان سے الیکشن لڑینگے ۔ ا۔ سیاسی اتحاد بنتے رہتے ہیں۔ ہمارے سپورٹر افواہوں پر اپنا ذہن خراب نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *