1477769327

مریم کو فلیٹ کی ملکیت کے کاغذات تھما دئیے جائیں گے ۔ شیخ رشید

اسلام آبادٟ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے ن لیگ چاہتی ہے کہ فوج ان کو کان سے پکڑ کر نکال دے ۔ میں ساری شریف فیملی کو مائنس ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ آرمی چیف سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑے ہیں۔ ہے مارچ سے پہلے ان کا کک مارچ ہو جائے گا۔ نواز ریف کو اس نہج پر پہنچانے والی مریم صفدر ہے ۔ کوئی این آر او نہیں ہوگا انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگلی پیشی پر مریم کو فلیٹ کی ملکیت کے کاغذات تھما دئیے جائیں گے لندن سے تصدیق ہوگئی ہے کہ مریم ہی فلیٹ کی بینی فیشل مالک ہیں۔لوٹی ہوئی دولت شریف خاندان کے نصیب میں نہیں ۔ اربوں کی کرپشن کرنیوالوں کو وکٹر ی کا نشان بنانے پر شرم آنی چاہئے ۔ نواز شریف کو ڈر ہے کہ اگر مجھے سزا ہو گئی تو میری ساری دولت کا کچا چٹھا سامنے آجائیگا۔ شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف میں بھی اعتماد کی کمی ہے ۔ پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہو سکتے ن لیگ کے اپنے ممبر باغی ہو ئے حلقہ بندیوں کی ترمیم مد کیسے کروائیں گے ۔ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوجائے گا۔ دسمبر سے پہلے وزیر اعظم پر ایل این جی کیس بھی لگ جائے خاقان عباسی نے چیدہ چیدہ افراد کو اپنا ساتھ دینے کو کہا ہے ۔ ۔ خاقان عباسی نے قریبی دوستوں کو بتایا ہے کہ اسحاق ڈار پھنسنے والا ہے انہوں نے وزیر خزانہ کے لئے نئے نام مانگ لئے ہیں۔ حاقان عباسی اور اسحاق ڈار میں اتنی دوری ہے جتنی نواز شریف اور شہباز شریف میں ہے ۔چور آگے آگے بھاگ رہے ہیں ہم پیچھے پیچھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *