5a0320e9b5054

فاروق ستار مشکل میں ہیں میں انہیں وقت دینا چاہتا ہوں۔ مصطفی کمال

کراچی: پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے فاروق ستار مشکل میں ہیں میں انہیں وقت دینا چاہتا ہوں کہ اپنی مشکلات پر قابو پالیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہمیں تمام مشکلات کا اندازہ ہے ہمیں فاروق ستار کی مشکلات کا فائدہ نہیں اٹھا نا ہے ۔۔ اتحاد دو جماعتوں میں ہوتا ہے ۔ طے ہوا تھا ایک نشان ایک نام اور ایک منشور ہوگا۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فاروق ستار نے شرکت کیوں نہیں کی۔ مجھے امید ہے کہ وقت آنے پر تمام مشکلات حل ہو جا ئیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *