download

چین کا شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی بندکرنے سے انکار

بیجنگ :چین نے شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی بندکرنے سے انکار کر دیا چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے واضح طور پر خبر دار کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی بند نہیں کی جاسکتی۔ کیوں کہ کسی بھی ملک کے لئے اس کی عوام کی تعمیر و ترقی کے لئے تیل ناگزیر ہے۔ ہمیں انتہائی سوچ بچار کے بعد اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس سے معاملات میں بہتری کے بجائے بگاڑ پیدا ہو گا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمیں شمالی کوریا کو تنہا نہیں کرنا چاہئے ، سلامتی کونسل پابندیاں سخت ضرور کرے لیکن بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *