orgsize_287Daniyal Aziz copy

کیا یہی احتساب ہے ، والیم 10 کو پبلک کیا جائے۔ دانیا ل عزیز

اسلام آبادٟ: وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے والیم 10 کو پبلک کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہورہا، کیا یہی احتساب ہے انہوں نے احتساب عدالت آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی جب بھی حکومت آئی ملک معاشی طورپرمستحکم ہوا۔ اشتہاری عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے،پی ٹی آئی نے ہم پرالیکشن میں دھاندلی کاالزام لگایاجبکہ 2013 میں پی ٹی آئی کے پاس امیدوارہی نہیں تھے اور ان کے بہت سے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔ انہوں نے آصف زرداری کے متعلق کہا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے،خورشید شاہ صاحب کچھ بھی کہتے رہیں ۔نیب کوبرطانیہ سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *