maxresdefault copy

بھارتی فوج کی درندگی ، دوکشمیری نوجوان شہید کر دئیے

سری نگرٟ: بھارتی فوج نے عالمی قوانین کو ایک مرتبہ پھر پامال کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بارہمولہ کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کی جانب سے محاصرہ کر کے آپریشن کیا گیا اور اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کے دوران زندگی سے محروم کیا گیا واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی سکوت سے بھی گہری ہو چکی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *