1_123125_123087_2208015_2212796_090317_jp_torturetn.jpg.CROP.promo-large copy

ریاضٟ : احتساب کی یلغار سعودی عرب میں بھی جا پہنچی۔ احتساب کمیٹی فورا بنا کر کرپشن کے خلاف ایکشن لے لیا گیا ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف 11 شہزادے، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتارکرلئے ، گرفتار ہونے والے سابق اور موجودہ وزرا کی کل تعداد 38 ہے جن کے نام تاحال جاری نہیں کیے گئے ۔ کمیٹی کے ممبران میں چیئرمین مانیٹرنگ کمیشن، چیئرمین نیشنل اینٹی کرپشن اتھارٹی، جنرل آڈٹ بیورو کے سربراہ، اٹارنی جنرل اور ریاستی سیکیورٹی کے سربراہ شامل ہیں۔حتساب کے تحت گرفتاریاں تو ایک طرف، سعودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں بھی ہوئی ہیں۔ سعودی نیشنل گارڈز اور معیشت کے وزیر کو برطرف کردیا گیا ہے۔ سعودی نیوی کے کمانڈر عبداللہ سلطان بھی تبدیل کردیے گئے ہیں اور سعودی نیوی کی کمان فہد الغفلی کو سونپ دی گئی ہے۔یہ بھی بتایا گیاہے کہ احتساب کمیٹی نے 2009 میں جدہ میں آنے والے سیلاب اور کرونا وائرس کی تحقیقات پر فائلیں کھول دیں ہیں اور مبینہ ہیرا پھیری کے خلاف بھرپور ایکشن شروع کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *