m2-34

نواز شریف کے پاس دیوار توڑ کر باہر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ اعتزاز احسن

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے شریف فیملی کو چاہئے کہ جو ان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے وہ اس کو بے نقاب کریں۔ آج بھی کہتا ہوں کہ مریم نواز کی منطق لغو ہے مریم کی سیاست کا اثر دیکھ رہاہوں نواز شریف قانون کے بند کمرے میں پھنس چکے ہیں نواز شریف کے پاس دیوار توڑ کر باہر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیںانہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سی پیک کے ذریعے پوری دھرتی بیچ دی گئی ۔ روس نے ہمالیہ سے گوادر تک گرم پانی تک رسائی کی کوشش کی ۔ ساہیولا مین کول پاور پلانٹ لگا تو چین اپنی لیبر لایا۔ اعتزاز احسن نے کہا قطری خط ایک کاغذ کے ٹکڑے سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا۔ شریف خاندان کی منطق کو رد کرتا ہوں۔مریم نواز کی وجہ سے وکلا ، نیب پر بہت دباو ہے ۔ شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کے کیس چل رہے ہیں۔نواز شریف منی ٹریل کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا میں نواز شریف کے خلاف ہوں لیکن سیاسی جماعتوں میں تخریب پسند نہیں انہوں نے یہ بھی کہا چئیرمین نیب کے پاس گرفتار کرنے کا حق ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *