images copy

مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کی محبت میں گرفتار

لاہور:ٟ: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کی محبت میںگرفتار ہو گئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اور مجھے ٹیم کی بہتری کےلیے ہر کام کی اجازت ہے یہی وجہ ہے کہ مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا قذافی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھ کر خوشی ہوئی، سری لنکن ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے سازگار ماحول بن گیا ہے اب کرکٹ آگے بڑھے گی ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد بہت کچھ کھونا پڑ رہا ہے دونوں بہت بڑے کھلاڑی تھے کمی پوری کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ٹیسٹ کے لئے اچھی ٹیم بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی ٹیم کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا میرے لیے بھی بڑی خوشی کی بات ہے، تمام لوگوں نے کرکٹ کی واپسی کو بھرپور سپورٹ کیا تاہم امید ہے کہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *