ayaz-sadiq1

پنجاب کی قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہونگی۔ ایاز صادق

سلام آبادٟ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے حلقہ بندیاں مردم شماری کے مطابق کی جائیں گی اور اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔ اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی ایک نشست بڑھے گی اور پنجاب کی قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہوں گی۔انہوں نے پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حلقہ بندیوں سے متعلق بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، 7 لاکھ 80 ہزار کی آبادی پر ایک نشست ہوگی۔ فاٹا اور سندھ کی نشستوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم خیبرپختونخوا کی 5 اور بلوچستان کی 3 نشستیں بڑھیں گی۔ا س سے قبل وفاقی دارلحکومت میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنما¶ں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی، وزیرقانون زاہد حامد، محمود اچکزئی، آفتاب شیر پا¶ اور اکرم درانی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، سیکریٹری الیکشن بابر یعقوب بھی اجلاس میں موجود تھے جب کہ اجلاس میں پارلیمانی رہنما¶ں کو نئی حلقہ بندیوں پر بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *