india-and-pakistan-flag-759

سری لنکا نے کرکٹ میں پاکستان کو بڑا بھائی قرار دے دیا

لاہور : سری لنکا نے کرکٹ میں پاکستان کو بڑا بھائی قرار دیدتے ہوئے پاکستان میں آمد پر اظہار مسرت کر دیا ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلنگا سماتھیپالا نے پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے سری لنکا کے دورے کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ پریس کانفرن میں سری لنکا کے کپتان تشارا پریرا اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی گفتگو کی ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے کہا پاکستان کرکٹ میں کمزور ہو ا تو پوراایشیا کرکٹ میں کمزور ہو جائے گا۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔ پاکستان کرکٹ کا بڑا ملک ہے اس کو نظر انداز کرنا غلط ہوگا۔ ہم کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔انہوں نے پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دوبارہ جلد پاکستان کا دورہ کرے گی سری لنکا نے 1996 کا ورلڈ کپ یہیں جیتا تھا۔ لاہور آنے پر سری لنکا کا کھلاڑی بہت خوش ہیں۔۔نجم سیٹھی نے ہمیں مکمل پروٹوکول دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہماری موجودگی سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان پر امن ملک ہے ۔ ہمیں صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھینی چاہئیے پاکستان اچھے برے وقت میں سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہا۔پاکستان نے بہت مشکل حالات میں سری لنکا کے دورے کئے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہمیں بھارت سے بھی امید ہے کہ وہ پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلے گا۔سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان میں آنا اعزاز ہے اور پورے دنیا کے لئے مثبت پیغام ہے ۔ ہم سری لنکا کے تعاون کی وجہ سے یہ خوبصورت دن دیکھ رہے ہیں۔ آج تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے سال ایمرجنگ پلئیرز کا ایشا کپ پاکستان میں ہوگا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیںگے انہوں نے کہا 9 سال پہلے ہونیوالا سانحہ اب بھلا دینا چاہئے ۔۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان تشار پریرا نے کہا ہماری ہماری کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلیں۔ ہمارا کھیل دن بدن بہتر ہو رہا ہے ۔ امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ سرفراز احمد نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ اب مزید ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔ دنیا بھر میں اچھا پیغام گیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان آنے پر سری لنکن بورڈ اور ٹیم سے اظہار تشکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *