amirkhanl

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک،کرکٹ کو پروموٹ کریں۔ عامر خان

لاہورٟ: برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے پاکستانی نوجوان کھیلوں سے پیار کرتے ہیں، چاہتا ہوں انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں اورکرکٹ کو پروموٹ کریں،پاکستانی ٹیم کوسپورٹ کرنے آیاہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا میں پاکستان پ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے آیا ہوں میں دنیاکوبتاناچاہتاہوں کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل میچزشروع ہونے پرخوشی ہے،سری لنکا نے دورہ پاکستان سے بڑے پن کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا باکسنگ کے فروغ کیلئے عوام کی حمایت کی ضرورت ہے،اگلے سال اسلام آبادمیں سپرباکسنگ لیگ کراؤں گا۔ پاکستانی نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *