download copy

واشنگٹنٟ : امریکا کے سابق صدر براک اوباما نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور وہ اب عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔کا¶نٹی کے جیوری کو ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ امریکی ڈالر اجرت ملتی ہے اور بارک اوباما کو بھی یہی اجرت ملے گی۔ اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔ 56 سالہ اوباما سے قبل سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہا¶س سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ براک اوباما نے 1988 سے 1991 کے درمیان ہارورڈ لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاسکول میں پڑھاتے رہے وہ شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *