_10ed356e-7122-11e7-a1e4-b67c25a49489 copy

تیمور بھی کرینہ کا دیوانہ

ممبئیٟ : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا بیٹا تیمور بھی ماں کا دیوانہ نکلا۔ اداکار سیف علی خان کے مطابق تیمور اپنی ماں کی غیر موجودگی قطعا برداشت نہیں کرپاتا اس کی ماں ہر وقت اس کے سامنے رہنی چاہئے ۔ سیف علی خان نے انٹرویو میں بتایا کرینہ فلم ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ میں شوٹنگ کے لئے دہلی جانا تھا لیکن تیمور نے کرینہ کو اکیلے دہلی نہ جانے دیا اور اپنی ماں کے ساتھ گیا ۔ واپسی پر کرینہ کو پھر شوٹنگ کے لئے جانا پڑا اور تیمور کو میرے پاس چھوڑ دیا گیا لیکن تیمور بہت اداس اور چڑچڑا رہا ماں کی واپسی کے بعد وہ پھر کھلھلانے لگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر چھوٹے نواب نے بڑے نواب کو پیچھے چھوڑدیا ہے ۔ تیمور کے مداحوں کی تعداد سیف علی خان سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *