5559b731eaaad

قذافی اسٹیڈیم : ٹی ٹوینٹی میچ ، شادی ہالز, دکانیں بند

لاہور: 29اکتوبر کو صوبائی دارلحکومت میں ہونیوالے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوینٹی میچ کےلئے سری لنکا کے سیکورٹی وفد کو بریفنگ دے دی گئی ۔قذافی اسٹیڈیم کے اطراف شادی ہالز اور دکانیں بند کرا دی گئی ہیں اور نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو بھی جزوی طور پر بند کر دیا گیا ، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور اندر سرچنگ کا عمل جاری ہے، فیروز پور روڈ، لبرٹی روڈ اور اسٹیڈیم کے قریب آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے جو میچ کی صبح کھولے جائیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے 2009 میں لبرٹی چوک میں حملے کے بعد سری لنکن ٹیم کی جانب سے یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی کے تمام لوازمات کو پورے شدو مد کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے ۔ جبکہ سری لنکا بھی اس دورے میں پوری طرح سے دلچسبی لے رہا ہے ۔ میچ کے انتظامات سمیت دیگر امور کےلئے سری لنکن سکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں آفیشلز کو پلان کیا گیا سکیورٹی پروٹوکول دکھایا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کو مکمل الرٹ رکھا گیا ۔وفد کی سربراہی ڈی سلوا ڈوجی نے کی ۔ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس شعبہ کے سربراہ کرنل(ر) اعظم وفد کے ارکان کو مختلف امور پر بریفنگ دی معائنہ بھی کرایا گیا۔وفد کو بلٹ پروف بسیں قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سمیت تمام سکیورٹی پروٹوکول دکھایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *