ftl

پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ، پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست

بو ظہبی : پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جا ری رکھتے ہوئے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں سات وکٹوںکی شکست سے دوچار کر دیا ۔ پاکستان نے تین وکٹیں گنوا کر 18 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور نے شاند ار بیٹنگ کی ۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی شاندار باولنگ کے باعث سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 102 پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ میچ کا ٹاس کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور سری لنکا کو بیٹنگ کے لئے بلا لیا۔ سری لنکا کی جانب سے گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے اننگز کا آغاز کیا مگر قومی ٹیم کے بولرز نے ایک روزہ سیریز کی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے آئی لینڈرز کی ایک نہ چلنے دی۔ اننگز کی تیسری ہی گیند پر عماد وسیم نے مناویرا کو بولڈ کردیا اور دوسرے اوپنر گناتھیلاکا بھی 18 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سمارا وکراما بھی 23 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکا۔ اشان پرینجن 12، مہیلا اڈاواٹے 8، سچتھ پتھی رانا 4 اور دسن شناکا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان تھسارا پریرا بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ سکیگو پرسنا 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد حفیظ، عثمان خان، 2،2 جب کہ عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 25 اور شعیب ملک 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ احمد شہزاد نے 22 اور فخر زمان نے چھ رنز بنائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *