download

موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق

حیدرآبادٟ: حالی روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق ہوگئے۔ڈاکٹر نوشاد بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *