images (1) copy

دعا کریںریحام خان کی زبان،عائشہ گلالئی کا موبائل نہ کھلے۔ طلال چودھری

اسلام آبادٟ: وفاقی وزیر طلال چودھری نے کہا ہے عمران خان دعا کریں کہ ریحام خان کی زبان اور عائشہ گلالئی کا موبائل نہ کھلے اگر ریحام خان کی زبان اور عائشہ گلالئی کا موبائل کھل گیا تو آپ کا کردار سامنے آ جائے گا،لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کتنے پاک و صاف ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تلخی اور سختی نا انصافی سے آئی ہے، آپ کہتے ہیں مریم نواز کی زبان میں تلخی نہیں ہونی چاہئے،آپ نا انصافی ختم کردیں، نہ نا انصافی رہے گی نہ تلخی ۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے ،عمران خان مغرب کی مثالیں دیتے ہیں ،ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ مغرب میں ہراساں کرنے پرتاعمرعہدہ چھوڑناپڑتاہے طلال چودھری نے کہا کہ یہاں ایسے بے شرم سے پالا پڑا جس نے اولاد بھی چھپائی جبکہ مغرب میں اولاد یا مال سے متعلق غلط بیانی پر سیاست بھی چھوڑنی پڑتی ہے ۔جہانگیرترین وائٹ کالرکرائم کے سرغنہ ہیں، یونیورسٹی کا لیکچرر ایک 12 مرحلے کا گھر نہیں بنا سکتا، جہانگیرترین کے پاس 18 ہزارایکڑزمین اورجنوبی ایشیاکی سب سے بڑی شوگرمل ہے،موصوف کا برطانیہ میں 12 ایکڑکامحل ہے،مشرف کے لاڈلے کہتے ہیں ان پرکوئی قانون لاگونہیں ہوتا،انکی آف شور،ٹرسٹ بھی حلال ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *