Khawaja-Asif-1-640x379-280x200

امریکا اپنے گریبان میں جھانک کر افغانستان میں اپنے کارنامے دیکھے ۔ خواجہ آصف

اسلام آبادٟ : وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کا فقدان راتوں رات ختم نہیں ہوگا۔ امریکا اپنے گریبان میں جھانک کر افغانستان میں اپنے کارنامے دیکھے کیونکہ افغانستان کے 45 فیصد حصے پر طالبان کا قبضہ امریکی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے کوئی تعلق نہیںانہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اکستان نے 70 ہزار جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے جس کے نتیجے میں ہمارا پرامن کلچر اور برداشت پر مبنی معاشرہ برباد ہو کر رہ گیا تاہم اب قوم متحد ہے اور امریکا سے دوستی کے کے نتائج کو ٹھیک کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کا فقدان راتوں رات ختم نہیں ہوگا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر برف جم گئی ہے جسے پگھلنے میں وقت لگے گا، انہوں نے کہا کہ باتیں دھمکی سے نہیں صلح کی زبان سے طے ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *