imran-khan-21

ڈو مور کرتے کرتے 70 ہزار افراد قربان ہو گئے ، امریکہ بھارت کی تعریف کرتا رہا۔ عمران خان

کراچیٟ : تحریک انصاف کےئ چئیرمین عمران خان نے کہا ہے ڈو مور کرتے کرتے 70 ہزار افراد قربان ہو گئے
کستان نے جتنا ڈومور کرنا تھا کرلیا اب ان کی باری ہے ۔ ڈو مور ہم کرتے رہے امریکہ بھارت کی تعریف کرتا رہا۔ پاکستان نے ماریکہ کی جنگ کےلئے اتنا کچھ کیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عائشہ گلالئی کے بارے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے ۔ عائشہ گلالئی نے خود کہا تھا میں پار ٹی چھوڑ رہی ہوں ۔ عائشہ گلالئی نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا۔الیشن کمیشن آئین کی پاسداری کرے۔ عائشہ گلالئی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پوری قوم کی نظریں چئیرمین نیب کی جانب ہیں۔ کہ نیب ملک کے فائدے کےلئے کام کرے گا کہ نہیں۔ ابھی تک تو نیب کی کارکردگی اچھی ہے ۔شرجیل میمن کی گرفتاری خوش آئند ہے ۔ حکومت مجرم کی مدد کرے تو عام آدمی امید کھو بیٹھتا ہے ۔ آصف زرداری کےلئے خاص سوئنگ تیا ر کی ہے ۔آصف زرداری کی مڈل سٹمپ نظر آرہی ہے ۔ ن لیگ نے معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے ۔ میٹروکرپشن میں شہباز شریف ملوث ہیں انہوں نے کہا تاریخ کے بڑے بڑے قرضے لے کر نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ملک کو مقروض کر دیا یا۔ سندھ کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ زرداری مافیا نے گنے کے کاشتکاروں سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔ گنے کے کاشتکاروں کو گند م کی پوری رقم نہیں ملتی ۔ اندرون سندھ کھنڈر میں تبدیل ہو چک ہے ۔ سندھ پر پیسہ خرچ کیا جاتا تو ایسا حال نہ ہوتا۔ سندھ کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے ۔ نوکریاں میرٹ پر نہیں دی جا رہیں۔ کراچی سمیت پورے سندھ مٰن گندگی کے ڈھیر ہیں سندھ کا اصل مسئلہ یہاں کے کرپٹ حکمران ہیں کراچی میں ایم کیوایم مافیا کا خوف تھا اندرون سندھ زرداری مافیا کا خوف ہے ۔ کرپٹ لوگ عدالت میں ایسے ہاتھ ہلاتے ہیں جیسے کوئی قلعہ فتح کیا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *