Untitled-1 copy

ریفرنس مسترد، عائشہ گلالئی کی سیٹ بچ گئی

اسلام آبادٟ: الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی درخواست پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ریفرنس مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے 2-3 کی اکٹر یت سے عائشہ گلالئی کے حق میں فیصلہ دیا ۔ جس کے مطابق وہ رکن اسمبلی رہیںگی ۔ تفصیلا ت کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ٟرٞ سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔ عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کی تفصیلات جمع کراتے ہوئے کہا کہ دونوں فیصلے پارٹی پالیسی سے انحراف کے متعلق ہیں۔ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کر نے کیلئے پارٹی سے مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ٹی وی چینلز پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہیں لہذا گلالئی کو ان حقائق پر ڈی سیٹ کیا جائے ۔ ان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔جس پر الیکشن کمیشن کے پانچ میں سے تین اراکان نے عائشہ کے حق میں فیصلہ دیا کہ انہیں نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وہ قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل ہیں۔ جبکہ ممبر پنجاب اور بلوچستان نے نا اہلی کے حق فیصلہ دیا ۔ فیصلے کے بعد عائشہ گلہ لئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو تباہ کر دیا 2014 کے دھرنے میں 47 کروڑ کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی۔ ۔ آج کل گلی محلوں میں شیر پاو اور این اے پی کے جلسوں پر طالبان کا حملہ ہو تا ہے لیکن عمران خان کے جلسوں پر ایسا نہیں ہوتا۔عمران خان کے طالبان سے لنک ہے ۔ این اے 4 کے عوام نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے لوگوں نے علاقے میں سیاسہ پرچم لہرا دئیے ہیں ۔عمران خان منشیات کے پیسوں سے دوسروں کا نااہل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں الیکشن کمیشن کے معزز ججز کی شکر گزار ہوں۔ الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر آئینی اداروں کے اخترام کا ثبوت دیا۔پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں قبول ہوگا۔ایسا کبھی نہیں کہا کہ عوام کو سڑکوں پر لے آوں گی ۔ نیازی صاحب کی طرح سے دھمکیاں نہیں دیں ۔ نیازی صاحب نے ہمیشہ ملک میں انارکی اور انتشار پھیلا ہے انہوں نے چار سال تک ملک میں انارکی پھیلائی ۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں سرخرو ہوئی ۔ انہوں نے کہا ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے معیشت نیچے جا رہی ہے ۔مہذب لوگوں کےلئے نیازی صاحب کا رویہ قابل قبول نہیں۔یہ ریاست اور اداروں پر زبردستی اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ملک میں انارکی پھیلانی عوام کو پسند نہیں۔ عمران خان سب کو احتجاج کا درس دیتے ہیں۔نیازی صاحب کو ووٹ دئیے لیکن انہوں نے عوام کےلئے کچھ نہیں کیا۔ گالیاں دینا نام بگاڑنا کیا آپ نیا پاکستان بنا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *