download

اعصام الحق کی جوڑی کو اسٹاک ہوم اوپن ڈبل کے فائنل میں شکست

اسٹاک ہوم: پاکستان کے مایہ ناز ٹینس کے کھلاڑی اعصام الحق اسٹاک ہوم اوپن ڈبل کے فائنل میں شکست سے دو چار ہو گئے ۔ اعصام الحق اور ان کے ساتھی جے روجر نے پہلے سیٹ میں شاندار کاکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے حریفوں اومارچ اورمیٹ پیوک کو چھ تین کے واضح فرک سے ہرایا ۔ دوسرے سیٹ میں مقابلہ سخت رہا لیکن اعصام الحق ساتھی سمیت یہ سیٹ جیتنے میں ناکام رہے ۔ سیٹ کا نتیجہ 7-6 رہا۔ تیسرے سیٹ میں بھی اعصام الحق کی جوڑی حریفوں کا مقابلہ نہ کر پائی اور فائنل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ تقریب کے احتتام پر ونر ٹیم کو چھ لاکھ ڈالر اور ونر ٹرافی دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *