Untitled-1 copy

ملک میں مقامی سطح پر دل کے اسٹنٹ تیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آبادٟ : حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ملک میں مقامی سطح پر دل کے اسٹنٹ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا، منصوبے سے متعلق ابتدائی معاملات طے پا گئے اور پی سی ون تیارکر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریپ نے نجی یونیورسٹی کے تعاون سے کام شروع کر دیا،منصوبہ جرمن اسٹنٹ ساز کمپنی کے تعاون سے مکمل کیاجائے گا،پاکستان 2020 میں مقامی سطح پر اسٹنٹ تیار کرنے کے قابل ہو جائے گااور اس حوالے سے صدر اور وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق تجربانی منصوبے کیلئے ٹیکنالوجی یورپ سے درآمد کی جائے گی ،تیارہ کردہ مقامی اسٹنٹ کی قیمت مارکیٹ میں دستیاب اسٹنٹ سے کم ہو گا، منصوبے کے دوسرے فیز میں پاکستانی اسٹنٹ برآمد کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *