Untitled-1 copy

چین میں موٹے طلبا کےلئے وزن کم کرنے پر پیکج کا اعلان

بیجنگٟ : چین میں موٹاپے کا عقلی علاج دریافت کرلیا گیا موٹے طالبعلموں کےلئے حصو صی تعلیمی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے جیانگ سو یونیورسٹی نے موٹے طالب علموں کو وزن کم کرنے کی جانب راغب کرنے کے لیے انہیں وزن کم کرنے پرخصوصی نمبردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی کے اس اقدام کا مقصد نوجوان طالب علموں میں تیزی سے پھیلتے ہوئے موٹاپے کو قابو میں لانا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہ طلبہ کے گریڈ کا 60 فیصد حصہ ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے طے کیا جائے گا جبکہ 40 فیصد نمبر نصابی سرگرمیوں پر دیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علموں کے لیے ضروری ہوگا کہ اگر وہ مکمل گریڈز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مخصوص عرصے میں اپنا وزن 7 فیصد تک کم کرکے دکھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *