17343535 copy

قند یل بلوچ کیس، مفتی عبدالقوی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

ملتانٟ : ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔ مفتی عبد القوی عدالت سے فرار ہوگئے۔ مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق مفتی قوی پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ 16 جولائی 2016 کو قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے قتل کا جرم قبول بھی کرلیا تھا بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلا کے درمیان بحث ہوئی اور ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔عدالت نے ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔جبکہ مفتی عبدالقوی حالات کو بھانپتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *