nawaz-sharif-mariam-nawaz-hamza-shahbaz-and-shahbaz-sharif-Recovered

شہباز شریف کی 6 ماہ بعد مریم نواز سے ملاقات، حمزہ شہباز سے اختلافات ختم کروادئیے

لاہورٟ:وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے درمیان پیدان ہونے والے اختلافات ختم کروا دئیے ،دونوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔ دورے کے بعد اپنے چچا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان گزشتہ 6 ماہ کے دوران یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی ، این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے دوران بھی الیکشن مہم مریم نواز نے چلائی تھی جب کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز غیر اعلانیہ طور پر اس سے لاتعلق رہے تھے ۔ ملاقات میں شہباز شریف نے دونوں کو ساتھ مل کر پارٹی معاملات آگے لے کر جانے کی ہدایت بھی کی ۔شہباز شریف نے کہا دونوں بچے ہیں اور میں بڑا ہوں ،میں نے دونوں کو ہدایات جاری کردی ہیں اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے ،اس وقت ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا ،محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں بلکہ سیاسی ماحول میں استحکام ملکی مفاد میں ہے ملاقات میں پارٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شہباز شریف نے مریم نواز سے ان کی والدہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور کلثوم نواز کی صحت کے لیے دعا بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *