0-elephent-1507975341 (1)

بچے کو بچانےکےلئے ہتھنی کی گیارہ گھنٹے کی کوشش۔۔۔۔

نئی دہلی : ماں کا روپ ہر جاندار میں بہت مضبوط ہے بھارت میں ہتھینی گیارہ گھنٹے تک زمین کھودتی رہی اور بچے کے باہر نہ آنے پر رونا شروع کر دیا واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع چھاترا میں پیش آیا رات کے وقت ایک ہتھنی اپنے چھوٹے سے بچے کے ساتھ چھاترا کے علاقے میں موجود جنگلات سے گزررہی تھی ، ہتھنی کا بچہ اندھیرا ہونے کے باعث راستے میں موجود گڑھے کو دیکھ نہ سکا اور پیر پھسلنے کی وجہ سےاس میں گرگیا، یہ دیکھ کر ہتھنی سے رہا نہ گیا اور اس نے اپنے بچے کو گڑھے سے نکالنے کے لیے مٹی کھودنی شروع کردی۔ ہتھنی اپنے بچے کو بچانے کے لیے مسلسل 11 گھنٹوں تک مٹی کھودتی رہی لیکن جب اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکی تو انسانوں کی طرح زور زور سے رونے لگی۔، رونے کی آواز سن کر گا¶ں والے وہاں آئے انہوں نے بچے کو گڑھے سے نکال دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *