ddd

سری لنکا مسلسل دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار

بو ظہبی : دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 32رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستان کے 220رنز کے جواب میں 48اوورز میں 187رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں صرف تھرنگا ہی واحد بیٹسمن رہے جو 112رنز کے ساتھ نا ٹ آوٹ رہے ،وینڈرسرے نے 22رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ جنید خان ،رومان رئیس ،حسن علی ،محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا۔
اس سے قبل پاکستان نے مقرررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائےجس میں بابراعظم اور شاداب خان نے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے قومی ٹیم کو بڑی سہولت فراہم کی جبکہ شاداب خان نے کیریئر کی پہلی نصف سینچری بھی بنائی۔ فخر زمان 11 رنز، احمد شہزاد بھی 8 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر سری وردنے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ محمد حفیظ نے 8 رنز بنا ئے شعیب ملک 11 کپتان سرفراز احمد5رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،عماد وسیم نے 10رنز بنائے۔جس کے بعد ساتویں نمبر پر آنے والے شاداب خان نے بابراعظم کے ساتھ مل کر وکٹ پر قدم جمائے اور بڑی سپورٹ فراہم کی شاداب خان 52 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ بابراعظم نے 101 کی اننگ کھیلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *