angry-trump

ایران کے ساتھ جوہری ڈیل سے امریکہ کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔ٹرمپ

واشنگٹنٟ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل امریکا کے مفاد میں نہیں ہے ، اس ڈیل سے امریکا کے ہاتھ کچھ نہیں آیا ،جب سب اکھٹے تھے تب کمزوری کا مظاہرہ کیا گیاتھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس ڈیل کو پھر سے ایک انتہائی خراب سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں امریکا کے ہاتھ کچھ نہیں آیا ہے ۔ ٹرمپ کے مطابق جلد ہی اس مناسبت سے کوئی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ ٹرمپ کو تیرہ اکتوبر تک تصدیق کرنی ہے کہ ایران جوہری ڈیل پر مناسب انداز میں عمل پیرا ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *