Imran-Khan-55

خوف کی زنجیریں توڑنے کے لئے سندھ جارہا ہوں۔ عمران خان

پشاورٟ: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے نواز شریف کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں کیوں کہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو سزا ہوئی تو سارا پیسہ واپس لانا پڑے گا نواز شریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے 300 ارب روپے ملک سے باہر بھیجے ۔ نواز شریف کو 300 ارب روپے چوری کرنے پرسے نکالا گیا چوروں اور ڈاکووں کا ٹولہ ملک پر قبضہ کئے بیٹھا ہے ۔ انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آصف زرداری بہت بڑے ڈاکو ہیں۔ آصف زرداری کرپشن کی بات کرتے ہیں جو قیامت کی نشانی ہے ۔آصف زرداری پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہیں۔خوف کی زنجیریں توڑنے کے لئے سندھ جارہا ہوں۔ عمران خان نے کہا
فاٹا اور کے پی کے انضمام کے لیے پورا زور لگائیں گے، موقع ہے کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کو ایک کیا جائے تاکہ ترقی ہو، قبائلی علاقوں پر بے پناہ ظلم کیا گیا، اچکزئی بلوچوں کا لیڈر بنا بیٹھا ہے، اپنے آپ کو ڈیزل کے پرمٹ پر بیچنے والے اسمبلی میں بیٹھے ہیں، نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن ڈاکو ہیں ۔ فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا کے ساتھ انضمام میں رکاوٹ ہیں۔ اسفند یار ولی بتائیں کہ ان کی زرداری سے کیا دوستی ہے ۔ ۔ سارے کرپٹ سیاستدان ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لیجایا جا رہا ے ۔ اب فیصلہ ہوگا کہ قوم ڈاکووں کے نیچے رہے گی یاعظیم قوم بنے گی۔ ۔جوبھیک مانگ کر گزارا کرتا ہے اس کی کوئی عزت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا مریم نواز باہر سے آتی ہیں تو یوں ہاتھ ہلاتی ہیں جیسے ورلڈ کپ جیتا ہو پاکستان میں مجرموں کو پروٹوکول ملتا ہے ۔100 روپے والے کارڈ پر 35 روپے ٹیکس لیا جاتا ہے ۔ اقامہ منی لانڈرنگ کرنے کا طریقہ ہے منی لانڈرنگ رک جائے تو ملک ترقی کر جائے گا۔2018 میں انصاف کا انقلاب آئے گا ۔ کرپشن کی وجہ سے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا جاتا ہے۔ قرضوں کی رقم واپس کرنے کے لئے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔ ادارے حدود میں کام نہیں کرینگے تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔تمام ڈرامے نواز خاندان کو بچانے کےلئے کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *