409444_24921807 copy

احتساب عدالت کے باہر ہلڑ بازی،نواز شریف، بیٹی و دامادر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی

اسلام آبادٟ : نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ٟرٞ صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے گرد سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ پولیس، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور ایف سی کے 1100 جوان تعینات کیے گئے۔ احتساب عدالت کو جانیوالی دونوں سروس روڈ عام ٹریفک کیلئے بند رہیں۔تفصلات کے مطابق مہے کہ مسلم لیگ ٟنٞ کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹنٟرٞ صفدر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے ہمراہ آصف کرمانی، دانیال عزیز اور عابد شیر علی سمیتٟ نٞ لیگ کے متعدد رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ٟنٞ کے کارکنوں اور وکلا نے بھی عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں روک دیا گیا جس پر وہ مشتعل ہوگئے اور ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم صفدراور کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے وکلائ نے کمرہ عدالت میں احتجاج، شور شرابا اور شدید نعرہ بازی کی جس پر احتساب عدالت کے جج سماعت چھوڑ کر اندر چلے گئے۔ ہلڑ بازی کی وجہ سے ملزموں پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت ملتوی کردی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *