Untitled-1 copy

میرے ساتھ بھی نواز شریف جیسا سلوک کیاجائے۔ ڈاکٹر عاصم

کراچیٟ: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے میں ہر روز عدالتوں کے چکر کاٹ ر ہا ہوں لیکن میرے ساتھ کوئی خصوصی سلوک نہیں کیا جاتا میرے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جانا چاہئے جو میاں نواز شریف کے ساتھ کیا جاتا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ نے پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور اب بھی یہی کرتے رہیں گے، یہ سمجھتے ہیں کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ، لیکن انہیں اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا ہے اور ان کی پیشی پر کبھی بھی پارٹی کارکن نہیں آئے اور نہ ہی کبھی نعرے بازی ہوئی لیکن یہ کارکن لے کر آتے ہیں۔یہ کس قسم کا قانون ہے، کیا پاکستان دو ہیں، انصاف دہرا ہے یا قانون دو ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *