Imran-Khan

حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے ،کرپٹ مافیا نہیں چھوڑونگا۔ عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے الیکشن کمیشن نے کبھی بھی کسی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں کئے مجھے سمجھ نہیں آتی میں کس بات کی معافی مانگوں۔ حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے ۔ نااہل ہونے کے باوجو د کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑونگا یہ مجھے سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن سے نا اہل کروانا چاہتے ہیں۔ ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے اوپر نہ کرپشن ہے ۔ نہ منی لانڈرنگ اور نہ میں نے اثاثے چھپائے ۔ مجھے یہ کس بات پر نا اہل کرینگے ۔اگر مجھے نا اہل کیا گیا تو سیاست ہی چھوڑ دونگا۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا ۔ دو سال سے پاکستان اسٹیل کے ورکرز کو تنخواہیں نہیں ملیں۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے الیکشن میں دھاندلی پر ایکشن نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن بنتا ہے شفاف الیکشن کرانے کےلئے ہے ۔ الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتار ی جاری کرنے کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے خواجہ آصف کے متعلق کہا کہ خواجہ آصف میں وزیرخارجہ بننے والی کوئی حاصیت نہیں ہے ۔ وہ وزیر خارجہ بننے کے اہل نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا وزرا کے ناموں پر آئی کی رپورٹ بلکل درست ہے ۔ عمران خا ن نے کہا ڈان لیکس کی تحقیقات بھی نہیں کروائی گئیں۔ غریبوں پر ٹیکس لگاکر پیسے اکٹھے کئے جا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *