download

شمالی کوریا جنوبی کوریا اور امریکا کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک پہنچنے میں کامیاب

پیونگ یونگ: شمالی کوریا جنوبی کوریا اور امریکا کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ،ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی چرائی گئی ہیں، ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *