images copy

آئی بی کی فہرست : وزرا اور ارکان وزیر اعظم کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے

اسلام آبادٟ: ن لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے متعلق آئی بی کے مبینہ خط نے تحفظات جگا دئیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں وزیر اعظم سے آئی بی کی مبینہ فہرست میں شامل وزرا اور ارکان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سب نے شکووں کے انبار لگا دئیے اور سراپا احتجاج بن گئے کہ فہرست میں نام آنے سے شہرت کو نقصان پہنچا،ہ فہرست میں ہمارا تعلق کالعدم تنظیموں سے جوڑا گیا ۔ ملاقات میں مبین اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر قانون زاہد حامد بھی شریک ہوئے ملاقات میں ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اور وزیر داخلہ احسن اقبال بھی شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی شرکاکو مبینہ خط سے متعلق تحقیقات پر بریفنگ دی۔ جبکہ وزیر ہاوس کی جانب سے بھی واضح کیا گیا کہ مبینہ خط س متعلق ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کے متعلق علم نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *