uHVxHnNE

ملک میں جاری ترقیاتی،انفرااسٹرکچر کے منصوبوں سمیت 9 نکاتی ایجنڈامنظور

اسلام آباد: ملک میں جاری ترقیاتی،انفرااسٹرکچر کے منصوبوں سمیت 9 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ایکنک کے اجلاس میں :ساڑھے6ارب روپے کا راٹھاوہاہریام پل کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیاگیا۔ اس ضمن میں اعلامیہ کے مطابق منصوبے پر 11ارب 13 کروڑ روپے لاگت آئے گی،پشاوراورنوشیرامیں ورسک کینل سسٹم کی ماڈل کی تبدیلی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق :36ارب روپے کا وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کا نظرثانی منصوبہ منظوری کی سند پاگیا۔منصوبے پر 9ارب 77 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ :لیہ اور تونسہ کےچار رویہ پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظورکرلیا گیا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایکنک کاکراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بحال کرنےکافیصلہ ہو ا ہے ۔ سرکلرریلوے منصوبے سے روزانہ 5 لاکھ 15 ہزارمسافروں کوسفری سہولیات میسرآئینگی۔ اجلاس میں :17ارب رو پے کا خیبرپختونخواحکومت کی سڑکوں کی بحالی کامنصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے ۔ بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت بچوں کی حاضری یقینی کیلیے 3ارب 57کروڑمنصوبے کی منظوری دے دی گئی منصوبے کے تحت 24 اسٹیشنز بنا ئے جائیں گے ۔، 162 لوکوموٹوانجنز خریدےجائینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *